میاں صاحب غریبوں کی مزیدبد دعائیں نہ لیں ، فواد چودھری

میاں صاحب غریبوں کی مزیدبد دعائیں نہ لیں ، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کی حکومت ختم ہوگئی لیکن مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب غریبوں کی مزیدبددعائیں نہ لیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ غریب کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے کے باوجود میاں صاحب نے رکنے کی زحمت تک گوارا نہ کی۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کی اور تشدد کرنے والے گارڈز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیا کہ مسلم لیگ( ن) کی قیادت اس واقعہ کی مذمت کرے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب پولی کلینک ہسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے کیمرہ مین واجد علی کو انصاف دلوانے کی یقین دہانی کروتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نوازشریف نے کسی کو تشدد کرنے کا آرڈر نہیں دیا جبکہ میاں نوازشریف نے واقعہ کا نوٹس لیاہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن)آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
فواد چودھری/مریم اورنگزیب