پشاور ، بغیر پر مٹ رکشوں اور چنک چی رکشوں کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع ناظم محمد عاصم خان نے پشاورمیں غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز، اڈوں اور بغیر پرمٹ رکشوں اورچنک چی رکشوں کیخلاف آپریشن شروع کرنے کافیصلہ کیاہے انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ریاض خان کوڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کومراسلہ جاری کرنے کے احکامات جاری کردےئے ہیں کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع ناظم نے مزید کہا کہ تھوڑے سٹاف میں کارکردگی دکھا کر پچھلے دس سال کی نسبت پیر کے روز اب ٹریفک جام نہیں ہوتی ہے اور بی آر ٹی منصوبے کے شروع ہونے کے باوجود ٹریفک روانی سست روی کا شکار ضرور ہے لیکن مکمل ٹریفک جام نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے ایل آر ایچ ایمرجنسی گیٹ کے سامنے کارپارکنگ سٹینڈ کا معاملہ اٹھایا ہے اور اس کو جلد حل کریں گے۔