میری ٹائم ورکشاپ ،شرکا کا پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ

میری ٹائم ورکشاپ ،شرکا کا پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان نیوی کی جانب سے منعقدہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کو کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے مختلف مشقوں اور فائر پاور کا مشاہدہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاکو پاکستان فلیٹ کے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ کے شرکانے سرکریک سے ملحقہ پاک میرینز کے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر شرکا کو پاک میرینز کے کردار اور کریکس میں آپریشنل چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پا ک بحریہ نے بتایا کہ شرکاکو میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اور اس میں موجودمعاشی ترقی کے وسیع امکانات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔دورے کے موقع پر شرکا نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔