کراچی ،پی ایس 94 میں پولنگ 24جنوری کو ہوگی
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پی ایس94پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 24جنوری 2019کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے۔متعلقہ حلقے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی پرویز احمد کلہوڑو کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے، حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 24جنوری 2019 کو ہوگی۔انتخابات میں اب تک 28 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جاچکی ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدرواروں کا اعلان کیا جائے گا۔