نیشنل فوڈز کا انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن میں خصوصی تذکرہ

نیشنل فوڈز کا انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن میں خصوصی تذکرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) عالمی بینک گروپ کی رکن ،انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن کی جانب سے حال ہی میں شائع کردہ اسٹڈی ’’رٹیننگ ٹاپ ٹیلنٹ تھرو فیملی فرینڈلی پالیسیز (Retaining Top Talent Through Family Friendly Policies )‘‘ میں نیشنل فوڈز لمٹیڈ کا ایک ایسے ادارے کے طور پرخصوصی تذکرہ کیا گیا ہے جس کی پالیسیاں اس کے عملہ کے لیے خاندان دوست ہیں۔اس کیس اسٹڈی میں صنفی تنوع کی پالیسیوں کی بنیاد پر پانچ ایسی کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا جو ٹاپ ٹیلنٹ کو ان اداروں کے ساتھ برقرار رکھنے کے قابل بناتی ہیں۔اس اسٹڈی میں جن معیارات پر ،کمپنیو ں کا، جائزہ لیا گیا ان میں اداروں میں کام کرنے والی خواتین کا تناسب، عملہ کے ایسے اراکین کو، جو برسرروزگار والدین بھی ہیں، فراہم کی جانے والی اعانت اور ایسی خاندان دوست پالیسیوں کا کاروبار پر اثرات شامل تھے۔نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے اپنے ملازمین کے لیے ایک ڈے کیئر تعمیر کیا ہے اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نو عمر بچوں کو ساتھ لے کر آئیں جہاں وہ دیکھ بھال کے لیے تربیت یافتہ عملہ کی نگرانی میں رہتے ہیں۔ نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے کام کا ایک لچکدارماحول بھی متعارف کرایا ہے جو ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ کام کے معیار پر پر منفی اثر ڈالے بغیر اپنے گھریلو ضروریات پر بھی توجہ دے سکیں۔ اپنے ملازمین کو عمدہ فوائد کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ، نیشنل فوڈز لمٹیڈ اپنے ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ میڈیکل الاؤنس بھی ادا کرتا ہے اور انہیں ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس بھی مہیا کرتا ہے۔کمپنی میں زچگی کی چھٹیوں کے بعد آنے والی خاتون ملازمین کا تناسب 100 فیصد ہے جس سے واضح ہوتاہے کہ ماں بننے کے بعد بھی خواتین نیشنل فوڈز کے ساتھ کام کرنے میں مطمئن محسوس کرتی ہیں۔