پنجاب: سرکاری ملازمین کے احتساب کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کے احتساب کےلئے آزاد اور خود مختار کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کمیشن اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو سزائیں بھی دے سکے گا، کمیشن کےبل کا مسودہ سپیشل کمیٹی نمبر ون کے سپرد بھی کردیا گیا۔
سرکاری افسر ہوشیار ہوجائیں، اختیارات کا ناجائز استعمال مہنگا پڑگیا، پنجاب حکومت سرکاری افسران کے احتساب کےلئے آزاد کمیشن بنا رہی ہے جو نہ صرف تحقیقات کرے گا بلکہ سزا کا تعین بھی کرے گا۔
کونفلیکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ 2018ءکے تحت بننے والا یہ کمیشن سرکاری افسران کے فرائض اور نجی مفادات کا فرق واضح کرے گا۔ کمیشن ایک چیئرمین اور دو ممبران پر مشتمل ہوگا،اس کاچیئرمین وہ شخص ہو گا جو ہائی کورٹ کا جج بننے کا اہل ہو گا جبکہ ممبران میں ایک گریڈ 20 کا ریٹائرڈ سول سرونٹ جبکہ دوسرا فنانشل مینجمنٹ کا ماہر ہوگا۔کوئی بھی شہری فرائض سے ہٹ کر اختیارات کے استعمال پر سرکاری افسران کے خلاف کمیشن میں شکایت درج کراسکے گا۔