ٹی وی اور فلم کے معروف اداکارعلی اعجازانتقال کرگئے

ٹی وی اور فلم کے معروف اداکارعلی اعجازانتقال کرگئے
ٹی وی اور فلم کے معروف اداکارعلی اعجازانتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی اور فلم کے معروف اداکارعلی اعجازانتقال کرگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق معروف اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے،ان کی عمر77برس تھی،معروف اداکار کو دل کادورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔ علی اعجازنے1967میں کیریئرکاآغازکیا،انہوں نے28فلموں میں فن کے جوہربھی دکھائے ۔خواجہ اینڈسن اورکھوجی علی اعجازکے مقبول ڈرامے تھے۔

علی اعجازریڈیو ،سٹیج،ٹی وی اور فلم کے نامور فنکار علی اعجاز نی اپنے فنی سفرکا آغاز ریڈیو سے کیا۔ پاکستان ٹیلی وژن سے ڈرامہ سیریل لاکھوں میں تین میں کام کرکے شہرت سمیٹی۔ علی اعجاز نے سینکڑوں سٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ٹی وی پر ان کے مشہور ڈراموں میں دبئی چلو، خواجہ اینڈ سن اور شیدا ٹلی کے نام سر فہرست ہیں۔علی اعجاز نے مزاحیہ اداکاری کے علاوہ سنجیدہ کرداروں میں بھی اپنے آپ کو منوایا۔حکومت پاکستان نے انھیں 14اگست 1993کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔