مری میں خاتون سیاح کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا اب کہاں اور کس حال میں ہے ؟ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مری میں سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقع کے باعث پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے رش والے علاقوں میںاضافی نفری تعینات کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں سیاح خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم تاحال فرار ہے اور ابھی تک اسے گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔ سیاحوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے رش والے علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے جائیں جہاں ان کو پیش آنے والی مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جا سکے گا اور مدد فراہم کی جاسکے گی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات منظر عام پر آتے رہے ہیں اور شکایات درج کروائی جاتی رہی ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور سیاح مسلسل ذلیل وخوارہوتے رہے ۔