ویمن کرکٹر حساس ہوتی ہیں، ان کی کوچنگ بھی مختلف ہونی چاہئے: یونس خان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹر حساس ہوتی ہیں اس لئے ان کی کوچنگ بھی مختلف ہونی چاہئے اور ویمن کھلاڑیوں کو اپنی بنیاد مضبوط کرنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق ویمن کرکٹرز کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی بنیاد مضبوط کرنی چاہئے، میں بھی جلد آﺅٹ ہو جاتا تھا لیکن اس خامی پر قابو پایا، کرکٹ میں بڑی اننگز کھیلنے کیلئے ایک اوور کی بھی پلاننگ کرنی پڑتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویمن کرکٹرز حساس ہوتی ہیں اس لئے ان کی کوچنگ بھی مختلف ہونی چاہئے جبکہ کھیل سے زیادہ زندگی کا پریشر لینے کی عادت ڈالیں۔