میں سمجھ رہا تھا کوئی ان پڑھ ہے، جج احتساب عدالت کمرہ عدالت میں سرگرشیوں پر طارق فضل چودھری پر برہم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد ارشد نے کمرہ عدالت میں سرگرشیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کو روسٹرم پر بلالیا۔جج نے طارق فضل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ رہاتھاکوئی ان پڑھ ہے،کسی نے بتایاآپ پڑھے لکھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے، نیب پراسیکیوٹرملک اصغرریفرنس پر حتمی دلائل دے رہے ہیں،کمرہ عدالت میںچودھری فضل چودھری اور مریم اورنگزیب کی سرگوشیوں پرجج نے سخت اظہاربرہمی کیا اور جج ارشدملک نے طارق فضل چودھری کوروسٹرم پربلالیا۔
جج احتساب عدالت طارق فضل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ رہاتھاکوئی ان پڑھ ہے،کسی نے بتایاآپ پڑھے لکھے ہیں، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آپ کو عدالت کا کوئی احترام ہے ،خوف خدا کریں ،عدالت میں صرف کیس سے متعلق لوگوں کو ہونا چاہئے ،جس سے فالتو ملنا ہواسے باہر جا کر ملیں ۔عدالت کے اظہار برہمی پر مریم اورنگزیب باہر چلی گئیں۔