”دو مہینوں سے سن رہا ہوں کہ نیا کپتان بنا دیں مگر۔۔۔“ دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے وسیم اکرم نے سرفراز احمد کو خوش کر دیا

”دو مہینوں سے سن رہا ہوں کہ نیا کپتان بنا دیں مگر۔۔۔“ دورہ جنوبی افریقہ سے ...
”دو مہینوں سے سن رہا ہوں کہ نیا کپتان بنا دیں مگر۔۔۔“ دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے وسیم اکرم نے سرفراز احمد کو خوش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہت اچھی کپتانی کر رہا ہے اور اگر اسے ہٹانا ہی ہے تو مجھے کوئی نام بتا دیں جو اس وقت ٹیم کی کپتانی کر سکے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم سپورٹس میں ہارنا اور کم بیک بھی آنا چاہئے۔ گزشتہ دو ماہ سے سن رہا ہوں نیا کپتان بنا دیں حالانکہ سرفراز احمد بہت اچھی کپتانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ بہت مشکل ہے اور یہ ہر ٹیم کیلئے ہی مشکل ہوتا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اگر سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا ہی ہے تو پھر مجھے کوئی نام بتا دیں جو اس وقت قومی ٹیم کی کپتانی کرسکے اور اگر پیچھے کوئی عمران خان یا جاوید میانداد بیٹھے ہیں تو انہیں کپتان بنا دیا جائے۔

مزید :

کھیل -