سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمرہ مین پر تشدد کیخلاف سراپا احتجاج صحافیو ں کو ملاقات کیلئے بلا لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمرہ مین پر تشدد کیخلاف سراپا احتجاج صحافیوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا، سابق وزیراعظم مقدمے کی سماعت میں وقفہ کے دوران صحافیوں سے ملاقات کریں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف کے سکیورٹی گارڈز نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا اور آج سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت آمد پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور معذرت کا مطالبہ کیا ۔