ایک مرغے کی گمشدگی نے پاکستانی شہری کی جان لے لی
شیخوپورہ (ویب ڈیسک)تھانہ صدر کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان ڈیرہ قادر آباد میں مرغی چوری کے الزام میں چچا زاد بھائی نے اپنے کزن کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم سجاول کو اس بات شک تھا کہ اس کے چچا زاد بھائی ندیم نے اس کا مرغا چوری کیا ہے جس پر ملزم نے اسے مرغا چوری کی بابت پوچھا تو انکار پر مشتعل ہو کر ملزم نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ندیم موقع پر دم توڑ گیا، مقتول اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔