حمزہ شہباز شریف نے جس رہنماءکو میٹنگ کے دوران پانی کی بوتل ماری، انہوں نے کیا اعلان کر دیا؟ جان کر نواز شریف بھی پریشان ہو جائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ تضحیک برداشت نہیں کر سکتے، مسلم لیگ (ن) میں ورکر کی کوئی عزت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئروسیم قادرنے بھی مسلم لیگ (ن) سے راہیں جداکر لیں جس کی وجہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا رویہ ہے۔ وسیم قادر کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز ورکرز اور رہنماﺅں کی تضحیک کرنے کے عادی ہو چکے ہیں لیکن اب وہ مزید برداشت نہیں کر سکتے۔
ڈپٹی میئر لاہور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں آ کر بوکھلاہٹ اورپریشانی کاشکار ہے اور اسی پریشانی میں حمزہ شہبازشریف نے پانی کی بوتل بھی مار دی۔ ماضی میں رکن صوبائی اسمبلی رہنے والے وسیم قادرکا کہنا تھا کہ اب بچوں کو بھی جواب دینا پڑتا ہے، ایسی پارٹی میں رہنے کا کیا فائدہ جہاں ورکرزکی عزت نہ ہو، وہ نئے پلیٹ فارم سے سیاست جاری رکھیں گے۔