میری بیٹی مستعفی ہوچکی،استعفیٰ منظور کیا جائے،حنیف عباسی کاحکومت کوخط

میری بیٹی مستعفی ہوچکی،استعفیٰ منظور کیا جائے،حنیف عباسی کاحکومت کوخط
میری بیٹی مستعفی ہوچکی،استعفیٰ منظور کیا جائے،حنیف عباسی کاحکومت کوخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیمپ جیل میں قید مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری بیٹی مستعفی ہوچکی ہے لہٰذاڈاکٹراریبہ کااستعفیٰ منظورکیاجائے۔

جیل میں اسیر مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وہ اس وقت بے بس باپ ہیں جو اپنی بیٹی کی کچھ مدد نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں اسیر ہونے کے باوجود سیاسی مخالفت پر بیٹی کو نشانہ بنایا گیا، یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں یہ سلوک روا رکھا جارہا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ دنیا میں ایسی بیٹیاں بھی ہیں جن کے سروں پر باپ کا سایہ نہیں، میں اس وقت بے بس باپ ہوں جو اپنی بیٹی کی کچھ مدد نہیں کرسکتا، اپنا اور اپنی بیٹی کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں، بیٹی نے چار سال قبل گریجویشن مکمل کی اور اب استعفیٰ دے چکی ہیں، لہذا وہ کسی انکوائری کمیٹی میں پیش نہیں ہوگی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ اللہ تعالی ایم ایس صاحب کو بیٹیوں کے سر پر سلامت رکھے، ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی خود چار بیٹیوں کے باپ ہیں، بیٹیوں والے بیٹیوں کی عزت کرتے ہیں، شہر کی خدمت عوام کےلئے کی جس کے ثبوت بڑے ہسپتال ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر طارق نیازی کو ڈاکٹر اریبہ کی ٹرانسفر کیلئے دھمکیاں دی تھیں ،آڈیو لیک ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے تحقیقات کا حکم دیدیاہے اور اس کے حوالے سے انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔