100 روزہ کارکردگی،وزیراعظم کا 3 وزراکی کارکردگی پراظہارعدم اطمینان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزراءکی 100 روزہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے 3 وزراءکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا،وزرامیں فہمیدہ مرزا،خالدمقبول صدیقی،محبوب سلطان شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 100 روزہ کارکردگی اجلاس میں 3 وزراءکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ، وزرامیں فہمیدہ مرزا،خالدمقبول صدیقی،محبوب سلطان شامل ہیں۔ وزیراعظم نے تینوں وزراکوکارکردگی بہتربنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے فہمیدہ مرزا کو ہدایت کی ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ انقلابی اقدامات کرے،جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنے کی کرشنگ میں تاخیردوبارہ نہ ہو،وزیراعظم نے مرادسعید کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیا ہے، عمران خان نے تینوں وزراکوکارکردگی بہتربنانے کیلئے 3 ماہ کی مہلت دی ہے ، 3 ماہ بعدوزراکی کارکردگی کادوبارہ جائزہ لیاجائےگا۔