نوازشریف کے گارڈز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے کیمرہ مین کو ہوش آ گیا ، موقف جاری کر دیا

نوازشریف کے گارڈز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے کیمرہ مین کو ہوش آ گیا ، ...
نوازشریف کے گارڈز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے کیمرہ مین کو ہوش آ گیا ، موقف جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوازشریف کے گارڈ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے کیمرہ مین واجد کو ہسپتال میں ہوش آ گیا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں ۔ نجی ٹی وی کے کیمرہ مین نے اپنا موقف بھی جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیمرہ مین واجد کا کہناہے کہ جب یہ واقعہ ہوا و اس وقت ایسے کوئی حالات ہی نہیں تھے کہ ایسا کچھ رونما ہو کیونکہ عام طور پر ایسے واقعات جب ہوتے ہیں تو اس کے پس منظر میں ایسی بد تمیزیاں یا زبان درازی شامل ہوتی ہیں جو کہ ان کی جانب سے ہوتی ہے یاہمارے بندوں کی طرف سے ہوتی ہیں ۔واجد کا کہناتھا کہ میں نوازشریف کی گاڑی میں بیٹھنے کے وقت سوچا تھا کہ انہیں گاڑی میں بٹھا کر ایک شاٹ لوں اور پھر بھاگ کر آگے چلا جاﺅں اور ایک لانگ شاٹ جاﺅں اور اس طرح مجھے گاڑی کے جاتے ہوئے کا شاٹ مل جانا تھا تو جب میں بھاگ کر جارہاتھا تو مجھے کسی نے پیچھے سے ہٹ کیا تھا ، میں بے ہوش ہو گیا ، مجھے کچھ یاد نہیں تھا کہ پیچھے سے کس بندے نے ماراے ہے ، جب مجھے واپس ہوش آیا تو مجھے پتا چلا کہ کسی نے میرے منہ پر لات ماری ہے ۔ ورنہ مجھے جو یاد رہا وہ یہی تھا کہ مجھے کسی نے پیچھے سے ہٹ کیا اور میں نیچے گر گیا ۔
واجد کا کہناتھا کہ میڈیاکے دیگر دوستوں نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا اور میری جب تھوڑی آنکھ کھلی تو ہر طرف میڈیا کے ہی دوست کھڑے تھے ، ملک سے باہر جو میڈیا کے نمائندے ہیں انہوں نے بھی فون کیا اور خیریت دریافت کی ۔ واجد کاکہناتھا کہ میں شکر گزار ہوں اور میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں خریت سے ہوں اور جلد ہی دوبارہ فیلڈ میں ہوں گا ۔

مزید :

قومی -