ٹیسٹ میچ میں شکست دیکھ کر ایشانت شرما اور رویندرا جدیجہ گراﺅنڈ میں ہی لڑ پڑے، بھارت پوری دنیا میں شرمندہ ہو گیا
پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے ہاتھوں پرتھ ٹیسٹ میچ میں شکست دیکھ کر بھارتی کھلاڑی آپس میں ہی لڑ پڑے اور پوری دنیا کے سامنے اپنے ملک کو شرمندہ کر دیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر ایشانت شرما اور آل راؤنڈر رویندرا جدیجہ گراؤنڈ میں ہی ایک دوسرے کیساتھ الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو انگلیاں دکھا کر دھمکاتے رہے۔ پرتھ ٹیسٹ کے آخری روز دوسرے سیشن کے کھیل کے دوران جب آسٹریلین اننگز خاتمے کے قریب پہنچ گئی تو دونوں کھلاڑیوں کی تکرار کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی جو تقریباً ڈیڑھ منٹ تک جاری رہی۔
رویندرا جدیجہ متبادل فیلڈر کے طور پر گراﺅنڈ میں آئے تھے جنہیں ایشانت شرما کیساتھ کسی بات پر تکرار کرتے دیکھا گیا اور ایک دوسرے پر انگلیاں بھی اٹھائیں جس پر آسٹریلین کھلاڑی بھی حیرت زدہ رہ گئے۔ بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے دونوں کے درمیان معاملے کو ختم کروایا جو ڈرنکس لے کر میدان میں آئے تھے۔