لاہور میں بسنت منانے کا فیصلہ ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزردار نے بسنت کا تہوار بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بسنت کا تہوار بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت کے موقع پر کسی کو بھی کیمیکل زدہ ڈور استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔