وزیردفاع پرویز خٹک اور گورنر کے پی شاہ فرمان کا جنوبی وزیرستان کا دورہ
راولپنڈی / جنوبی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع پرویز خٹک اور گورنر کے پی شاہ فرمان نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے انگور اڈہ پر سرحدی باڑ لگانے کے کام کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا میجر جنرل عابد لطیف نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا جنوبی وزیرستان میں استقبال کیا۔وزیردفاع اورگورنر کے پی کو سکیورٹی صورتحال ، جاری آپریشنز اورسماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پربریفنگ دی گئی ۔دونوں رہنماؤں نے بہتر سیکیورٹی صورتحال،ترقیاتی کاموں میں پیشرفت کو سراہا۔ وزیردفاع اور گورنر کے پی نے مقامی قبائلی عمائدین اور ملکان سے ملاقات بھی کی۔