اسحاق ڈار ملک واپس آئیں گے اور پیسے بھی واپس کریں گے :فواد چوہدری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک واپس آئیں گے اور پیسے بھی واپس کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، اسحاق ڈار سے زیادہ ان پیسوں کا انتظار ہے جو وہ ساتھ لے گئے ہیں۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا آصف زرداری اور نواز شریف اپنا آخری الیکشن لڑ چکے، دونوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، اصل سفر اب شروع ہوا ہے، ہمیں اپنے پاوں پر کھڑے ہونا ہے، ہماری پہلی ترجیح تھی کہ دیوالیہ ہونے کے خطرے سے کیسے نکلیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ تھی، حکومت نے منی لانڈرنگ پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں 2 بڑے مسئلے کرپشن اور کرپشن کا پیسہ باہر بھجوانے کا تھا، سندھ کے حکمرانوں نے بھی کرپشن کی اور پیسہ باہر بھجوایا۔