اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کاخط ، چیئر مین نیب نے ملاقات پر آمادگی ظاہرکردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی سے ملنے پر رضامندی ظاہرکردی ہے ، ملاقات چیئر مین نیب کے دورہ لاہور سے واپسی پر کسی وقت بھی ہوسکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئر مین نیب نے اپوزیشن پارٹیز کے ارکان قومی اسمبلی سے ملنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ، بیان میں کہا گیاہے کہ چیئر مین نیب معزز ارکان اسمبلی کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کیلئے تیار ہیں اور اپنے دورہ لاہور سے واپسی کے بعد کسی وقت بھی اپوزیشن کے معزز ارکان سے ملاقا ت کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیز کے ارکان قومی اسمبلی اختر مینگل ، احسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنا ءاللہ ، اسد محمود ، شاہدہ اختر علی ، نوید قمر اور شازیہ مری نے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا تھا جس میں ارکان قومی اسمبلی نے چیئر مین نیب سے ملاقات کی خواہش ظاہرکی تھی ۔