لاہور اور گردو نواح میں زلزلہ، شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ

لاہور اور گردو نواح میں زلزلہ، شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ
لاہور اور گردو نواح میں زلزلہ، شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
لاہور اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں اور دکانوںسے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شام ساڑھے 5 بجے کے قریب محسوس کیے گئے جن کی شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 80کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز لاہور سے 45 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔