آج سونے کی قیمت میں دو بار ہو شربا اضافہ ،نئی قیمت جان کر عوام کی چیخیں نکل جائیں گی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں دو بار مجموعی طور پر 1450روپے کا اضافہ ہو گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں پہلے 850اور دوسری بار 600روپے کا اضافہ ہوا اور اس طرح مجموعی طور پر 1450روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 67ہزاز 800روپے کا ہو گیا ۔10گرام سونے کی قیمت 1244روپے اضافے کے بعد58ہزار 128ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880روپے پر برقرار ہے ۔سندھ صرافہ بازار کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سونے کی خریداری جاری ہے ،سونے کی قلت پر قیمت میں اضافہ ہوا ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 10ڈالر اضافہ ہوا اورفی اونس سونا 1250ڈالر کا ہو گیا ۔