ائیرپورٹ پر سامان کی سکیننگ کے دوران آدمی ساتھی مسافر کے 12 لاکھ روپے اُٹھا کر لے گیا، ویڈیو دیکھ کر یقین نہ آئے ائیرپورٹ پر بھی ایسا ممکن ہے

ائیرپورٹ پر سامان کی سکیننگ کے دوران آدمی ساتھی مسافر کے 12 لاکھ روپے اُٹھا کر ...
ائیرپورٹ پر سامان کی سکیننگ کے دوران آدمی ساتھی مسافر کے 12 لاکھ روپے اُٹھا کر لے گیا، ویڈیو دیکھ کر یقین نہ آئے ائیرپورٹ پر بھی ایسا ممکن ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) بس اڈوں پر تو مسافروں کا سامان چوری ہوتے آپ نے دیکھا سنا ہو گا لیکن اب اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک ایئرپورٹ میں مسافروں کی رقم چوری کرنے کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ دیکھ کر آنکھوں پر یقین ہی نہ آئے کہ ایئرپورٹ پر بھی ایسا ہو سکتا ہے اور یہ جان کر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک جائے گا کہ یہ حرکت کرنے والا ایک پاکستانی شہری تھا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ویڈیو روم کے فیومیسینو(Fiumicino)ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پاکستانی شہری اپنے ایک ساتھی مسافر کے سکیننگ سے گزرتے ہوئے سامان میں سے رقم کے پیکٹ چوری کر رہا ہوتا ہے۔


رپورٹ کے مطابق اس چور نے وہاں سے مالیت 9ہزار ڈالر (تقریباً 12لاکھ 51ہزار روپے)کی رقم چوری کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پاکستانی شہری ایکسرے سکینر کے پاس اپنے سامان کا منتظر ہوتا ہے۔ اسی دوران اس کے سامنے سے ایک ٹرے گزرنے لگتی ہے جس میں رقم کی گڈیاں پڑی ہوتی ہیں، انہیں دیکھ کر یہ شخص ایک لمحے کے لیے ادھر ادھر دیکھتا ہے اور پھر گڈیاں اٹھا کراپنی جیبوں میں ڈال لیتا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ جب رقم کا مالک ٹرے خالی دیکھتا ہے تو شور مچا دیتا ہے جس پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس شخص کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ اطالوی پولیس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چوری کرنے والے مسافر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اس نے تفتیش میں بتایا کہ اس کا ایک رشتہ دار بیمار ہے جس کے علاج کے لیے اس نے یہ رقم چوری کی۔چوری کے بعد یہ مسافر روس جانے والی پرواز پر سوار ہونے والا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے ایک سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -