جہاز کے ٹوائلٹ میں لکھے ایک لفظ نے پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچادی

جہاز کے ٹوائلٹ میں لکھے ایک لفظ نے پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچادی
جہاز کے ٹوائلٹ میں لکھے ایک لفظ نے پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک جہاز کے ٹوائلٹ میں لکھنے ایک لفظ نے پورے ایئرپورٹ پر کھلبلی مچا دی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جہاز ٹائیگر ایئر کا تھا جو سڈنی سے میلبرن جا رہا تھا۔ پرواز کو اڑان بھرے ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے کہ عملے کو ٹوائلٹ سے ایک کاغذ ملا جس پر صرف ایک لفظ لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے یہ کاغذ لیجا کر پائلٹ کو دیا جس نے فوری طور پر جہاز کو واپس ایئرپورٹ کی طرف موڑ لیا۔


رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر اترنے سے پہلے ہی سکیورٹی فورسز کو مطلع کر دیا گیا جو پہلے سے تیار کھڑی تھی۔ طیارہ لینڈ ہونے تک یہ بات مسافروں سے مخفی رکھی تھی تاہم طیارہ لینڈ ہوتے ہی انہیں واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر اترنے کی ہدایت کی گئی۔ نیوساﺅتھ ویلز پولیس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کاغذ پر لکھے ایک لفظ کی وجہ سے جہاز کے عملے کو دہشت گردی کا خطرہ محسوس ہوا جس پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ تاہم جہاز کی مکمل تلاشی کے باوجود ایساکچھ نہیں ملا جو خطرناک ہو۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس یا ٹائیگر ایئر کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کاغذ پر کیا لفظ لکھا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -