ایگزیم بینک چائینہ اور پاکستان کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق،سی پیک سے عشروں پر محیط تعلقات مزید توانا ہورہے ہیں:مخدوم خسروبختیار

ایگزیم بینک چائینہ اور پاکستان کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق،سی پیک سے عشروں ...
 ایگزیم بینک چائینہ اور پاکستان کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق،سی پیک سے عشروں پر محیط تعلقات مزید توانا ہورہے ہیں:مخدوم خسروبختیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ عشروں پر محیط پاک چین تعلقات سی پیک کی صورت میں  مزید توانا ہو رہے ہیں ، سی پیک کے تحت 9 اقتصادی زونز کا قیام پاکستان کے تجارتی خسارے پر قابو پانے میں مددگار ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات مخدوم خسرو بختیارکی سربراہی میں پاکستانی وفد چین کے شہر بیجنگ پہنچ گیا ، وفد میں چیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ ہارون شر یف، صوبائی قائدین اور مختلف وزارتوں کے اعلی حکام بھی شریک ، وفد 20 دسمبر کو جے سی سی اجلاس میں سماجی و معاشی ترقی، صنعتی تعاون ، ٹرانسپورٹ، توانائی اور گوادر کے شعبے میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لے گا۔ اسی سلسلے میں مخدوم خسرو بختیار نے چائنہ ایگزیم بنک کے سربراہ جانگ چینگ سونگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں ایگزیم بینک چائینہ اور پاکستان کے مابین مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان ایگزیم بینک کی پارٹنر شپ میں نئے منصوبے شروع کرنا چاہتا ہے، ایگزیم بینک کے تعاون سے ملتان سکھر، قراقرم ہائی وے اور سی پیک کے کئی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں مزید پاکستان کے مینو فیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے، بر آمدات کو بڑھانے، کاروبار کیلئے سازگار حالات بنانے و دیگر اصلاحات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبے شامل کئے جارہے ہیں جو ان اصلاحات کے نفاذ میں معاون ہوں گے ،پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بندرگاہوں، شاہراہوں اور ریل منصوبوں کو بیلٹ آپریٹ و ٹرانسفر ماڈل اختیار کرکے مکمل کرنا چاہتے ہیں ، آئل اینڈ گیس سیکٹر اور دیگر کئی شعبوں میں قابل عمل منصوبے شروع کرنے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ،مستقبل میں معاشی فوائد اور پاکستان کی شرح نمو بڑھانے میں مددگارمنصوبے شروع کئے جائیں گے،ان اقدامات سے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پائیدار معیشت کو فروغ ملے گا۔ ملاقات میں ایگزیم بنک کے سربراہ جانگ چینگ سونگ نے کہا کہ ایگزیم بینک کے تعاون سے سی پیک کے کئی منصوبے پاکستان میں جاری ہیں ، سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان ایگزیم بینک کا سر فہرست پارٹنر بن چکا ہے ۔سربراہ ایگزم بنک نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا،سی پیک کے جاری منصوبے پاکستان میں ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

مزید :

قومی -