سڑک پر صلیب کے ساتھ برہنہ تصویر کھینچنے والی معروف ماڈل کو گرفتارکرلیا گیا
ویٹی کن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم کی پلے بوائے ماڈل مریسا پیگن کو یورپی ملک ویٹی کن میں صلیب کے ساتھ شرمناک تصویر بنوانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس تصویر میں مریسا پیگن مکمل برہنہ ہوتی ہے اور سڑک پر ایک بڑے سائز کی لکڑی سے بنی ہوئی صلیب کو کھینچ رہی ہوتی ہے۔ پولیس نے اسے برہنہ حالت میں فوٹوشوٹ کرواتے دیکھا تو اسے اوراس کے فوٹوگرافر جیس واکر کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کے پیچھا کرنے پر مریسا اور جیس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم کچھ فاصلے پر جا کر آفیسرز نے انہیں پکڑ لیا اور حوالات میں بند کر دیا۔ دونوں 10گھنٹے تک حوالات میں رہے جس کے بعدانہیں رہا کر دیا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مریسا نے شہرت کے لیے ایسا شرمناک سٹنٹ کیا ہو۔وہ پہلی بار اس وقت عالمی سطح پر مشہور ہوئی جب اسے مصر کے لکسر شہر میں واقع ایک قدیم مقبرے پر برہنہ فوٹوشوٹ کراتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔