جعلی ڈگریوں کا معاملہ، ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے مزید دو افسرا ن کی ڈگریوں کا ریکارڈ طلب کرلیا 

جعلی ڈگریوں کا معاملہ، ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے مزید دو افسرا ن کی ڈگریوں کا ...
جعلی ڈگریوں کا معاملہ، ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے مزید دو افسرا ن کی ڈگریوں کا ریکارڈ طلب کرلیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے کی جانب سے وفاقی ترقیاتی ادارے( سی ڈی اے )کے سینئر افسران کی مبینہ جعلی ڈگریوں کے معاملہ پر مزید 2 افسرا ن کی ڈگریوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے, ایف آئی اے کی جانب سے آرڈر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے میں بعض افسران کی مبینہ جعلی ڈگریوں کے حوالے سے ایف آئی اے میں انکوائری جاری ہے اسی سلسلہ میں ادارے نے سی ڈی اے کو مزید 2 افسران کو ڈگریوں کا ریکارڈ دینے کا حکم دیدیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے ایکٹ 1974 کے تحت جعلی ڈگریوں کے الزامات کی بنا ء پر انکوائری ہورہی ہے۔اسی سلسلہ میں ادارے کو سی ڈی اے کے افسران چوہدری کامران بخت اور کاشف شاہ کی ڈگریوں کو سرٹیفائیڈ کاپیز درکار ہےجبکہ ایف آئی اے نے سی ڈی اے کو مذکورہ ریکارڈ مقرر کردہ انکوائری افسر کاشف علوی کو فراہم کیاجائے۔