بالآخرآصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو گیا ،نجی نیوز چینل کی خبر پر دونوں جماعتوں کی جانب سے تردید

بالآخرآصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو گیا ،نجی ...
بالآخرآصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو گیا ،نجی نیوز چینل کی خبر پر دونوں جماعتوں کی جانب سے تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو گیا ۔نجی نیوز چینل سما ءنیوز کے مطابق آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماﺅں کے درمیان جنوری میں ملاقات متوقع ہے ۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طرف سے اس قسم کا رابطہ نہیں ہوا ،اگر رابطہ ہوتا تو اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں تھی ۔ادھر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے بھی رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈ یا قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کرے ۔

مزید :

قومی -