سری لنکن کھلاڑیوں میتھیوز اور مینڈس نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بڑی شراکت کا 32 سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا

سری لنکن کھلاڑیوں میتھیوز اور مینڈس نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بڑی شراکت ...
سری لنکن کھلاڑیوں میتھیوز اور مینڈس نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بڑی شراکت کا 32 سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکن کرکٹرز اینجلو میتھیوز اور کوسل مینڈس نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بڑی شراکت کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا۔

سری لنکا کے دونوں بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 246 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر دوسری اننگز میں بڑی شراکت کا 32 سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ میتھیوز اور مینڈس نے ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں۔یاد رہے کہ رانا ٹونگا اور گروسنہا نے 1986ء میں پاکستان کے خلاف پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 240 رنز بنا کر ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید :

کھیل -