سعودی عرب میں صادق سنجرانی کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات

سعودی عرب میں صادق سنجرانی کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات
سعودی عرب میں صادق سنجرانی کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (محمد اکرم اسد) سینٹ کے چئیرمین محمد صادق سنجرانی نے اپنے وفد کے ہمراہ  ریاض میں سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر عبداللہ بن محمد الشیخ سے ملاقات.  ملاقات میں پاک سعودی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ عبداللہ الحربی اور گروپ کے دیگر ارکان  بھی موجود تھے.  چئیرمین سینٹ نے شوریٰ کونسل کے سپیکر کو سینٹ  کے اغراض و مقاصد اور کام سے آگاہ کیا.  چئیرمین سینٹ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستانی حکومت اور عوام سعودی حکومت کے اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.  بعد ازاں شوریٰ کے سپیکر نے پاکستانی وفد کو شوریٰ کی بلڈنگ کا دورہ بھی کروایا. اور شوریٰ کے کام سے آگاہ کیا. وفد نے شوریٰ کی براہ راست کارروائی بھی دیکھی. سپیکر نے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا. چئیرمین سینٹ نے مہمان نوازی پر عبداللہ بن محمد الشیخ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.
دریں اثنا۶ سینٹ کے چئیرمین محمد صادق سنجرانی,  سینٹرز کے آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ پانچ روزہ سرکاری دورہ پر پیر کی شب سعودی عرب پہنچے تو کنگ خالد  ائیرپورٹ ریاض پر سعودی شوریٰ کونسل  کے اسسٹنٹ سپیکر ڈاکٹر عبداللہ الثمن, پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی اور قائم مقام سفیر ذیشان احمد سمیت دیگر سعودی حکام نے انکا استقبال کیا. وہ دورہ کے دوران سرکاری مصروفیات کے علاوہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے.
وفد میں سینٹر احمد خان, سینٹر مرزا محمد آفریدی, سینٹر نصیب اللہ بازئی, سینٹر فدا محمد, سینٹر محمد طلحہ محمود, سینٹر خانزادہ خان, سینٹر غوص محمد نیازی اور  سینٹر دلاور خان شامل ہیں.

مزید :

عرب دنیا -