حکومت نے اداروں کو متنازعہ بنادیا ہے ، موجودہ احتساب سیف الرحمان والااحتساب بن جائیگا:مولا بخش چانڈیو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ موجودہ احتساب بھی سیف الرحمان والااحتساب ہوجائے گا، تحریک انصاف کی حکومت نے اداروں کو متنازعہ بنادیاہے۔
جیونیوز کے پرگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی بھی عہدیدار کےخلاف جے آئی ٹی نہیں بنی لیکن ہمارے لئے جے آئی ٹی کیوں بنتی ہے اوردوسروں کیلئے کیوں بنتی ہے ؟ تحریک انصاف کی حکومت نے اداروں کو متنازعہ بنادیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کا ضیاءالحق کے زمانے میں بھی احتساب کیا ، مشرف نے بھی احتساب کیا اور پھر نواز شریف نے بھی پیپلز پارٹی کااحتساب کیا ، ہم کہتے ہیں کہ احتساب کریں لیکن یہ نہیں کہ ایک کیلئے اور قانون اوردوسرے کیلئے اور قانون ، اس طرح احتساب نہیں چلے گا ، یہ احتساب بھی سیف الرحمان والااحتساب ہوجائے گا ۔