پیپلز پارٹی کی قیادت کو ختم کیاجارہاہے :چودھری منظور احمد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد نے کہاہے کہ سٹیبلشمنٹ نے پیپلزپارٹی کو کبھی پنجاب میں حکومت نہیں بنانے دی، پیپلز پارٹی کی قیادت کوختم کیا جارہاہے۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظوراحمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کوختم کیا جارہاہے ، یہ وہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو مار دیں تو پیپلز پارٹی ختم ہو جائیگی۔انہوں نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ نے پیپلزپارٹی کو کبھی پنجاب میں حکومت نہیں بنانے دی ، ہمیشہ کوئی نہ کوئی پارٹی بنا کر پیپلزپارٹی کے سامنے کھڑی کی گئی ہے ، کراچی میں ایم کیو ایم بھی اس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سلیکٹو احتساب کیا جارہاہے ۔