آصف زرداری اور نواز شریف ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں :شیخ رشید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ آصف زرداری اورنواز شریف قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ان کو این آر او مل جائے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ عوام ان کے ساتھ کھڑ ی ہوگی اور آصف زرداری کوبھی یہی غلط فہمی ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا پتہ نہیں لیکن مسلم لیگ ن میں گروپ بنے گا ، آصف زرداری کی سیاست دھوکے کی سیاست ہے ۔