نیب نے وزیراعلیٰ محمود خان کے معاملے کوایشو بنا لیا ہے :وزیراطلاعات خیبر پختونخوا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ نیب کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے معاملے کوایشوبنا لیا ہے ، مالم جبہ کے معاملے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے معاملے کو نیب نے ایشو بنا لیاہے ، وزیر اعلیٰ بار بار کہتے ہیں کہ جب بھی بلایا جائے گا ،میں آﺅں گا ۔ ان کاکہناتھا کہ اگر وزیر اعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہہ بھی دی کہ مجھے کلین چٹ دیدی گئی ہے تو اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ نیب کو مالم جبہ کیس میں بے ضابطگی لگ رہی ہے تو وہ تحقیقات کررہاہے لیکن کسی نے اس معاملے میں کوئی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی کوئی پیسہ لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس معاملے میں ہم پوری طرح تعاون کریں گے ، اعظم خان اورپرویز خٹک بھی پیش ہوئے ہیں اور دوبارہ بلایا جائے گا تو پھر بھی پیش ہونگے ۔