سندھ بینک میں سیاسی مداخلت نہیں کرتا :وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ میں سندھ بینک میں سیاسی مداخلت نہیں کرتا اور نہ کسی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہوں۔
دنیا نیوزکے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ میں کسی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہیں ہوں اورنہ کبھی میرے پاس 7عہدے اکھٹے رہے ہیں، میں سندھ بینک میں سیاسی مداخلت نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد 1960میں بھی سیاست میں تھے اورجمہوریت کی بحالی کیلئے میرے والد نے جیلیں کاٹیں،میں نے 2002میں بیرون ملک نوکری چھوڑ کر نیا الیکشن لڑا ، 2008میں مجھے ریونیوز کی وزارت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میں 2008میں سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر وزیر تھا اور 2012میں مجھے انرجی ڈیپارٹمنٹ میں وزیر بنایا گیا ۔