حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، پاکستان جدید جمہوری ریاست ہے جہاں عدلیہ آزاد اور سول سوسائٹی متحرک ہے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری سے کینیڈا کی ہائی کمشنرنے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، کینیڈا میں موجود پاکستانی کمیونٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، پاکستان جدید جمہوری ریاست ہے جہاں عدلیہ آزاد اور سول سوسائٹی متحرک ہے۔ پاکستان پر امن اورمحفوظ ملک ہے، کینیڈین فلمسازوں کوپاکستان میں فلموں کی عکسبندی کی دعوت دیتے ہیں، غیر ملکی میڈیا کیلئے ویزے کا عمل آسان کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کاکھلنابڑی اہمیت کاحامل ہے یہ پاکستان کی جانب سے امن کیلئے قدم ہے، آئندہ سال کرتارپورمیں سکھ برادری کوتمام سہولتیں دی جائیں گی۔