بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری زخمی: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ بھارتی فورسزنے لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی ) کے راولاکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 16 سال کامحمدعدنان اور 47 سال کا محمد رشید شامل ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا گیا۔