حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، سردار اختر مینگل حکومتی بنچوں پر آچکے ہیں :احسن اقبال کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت اکثریت کھوچکی ہے ، سردار اختر مینگل اپوزیشن بنچوں میں آچکے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت اندر سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے اوراکثر یت کھو چکی ہے ، سرداراختر مینگل اپوزیشن بنچوں میں آچکے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم نے ابھی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا ، تبدیلی کافیصلہ کرلیا تو حکومت 72گھنٹے میں اقلیت میں بد ل جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یکطرفہ احتساب کیا جارہاہے ، حکومت کوغیر جمہوری رویہ نہیں اپناناچاہئے ۔