سعودی عرب میں پاکستانی شہر ی کا سر قلم ،اس کو کس جرم میں یہ سزا ملی ؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق مقامی حکام نے ہیروئن کی سمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری لال خان کا سر قلم کیا۔سعودی پولیس نے پاکستانی سمگلر کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔بعد ازاں اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزا کی توثیق کردی تھی جس کے بعد سزا پر عمل در آمد کیا گیا۔