فواد چودھری ہر روز اسلام آبادکے کسی نہ کسی قحبہ خانے میں ہوتے ہیں :رانا ثنا ءاللہ کاالزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ فوادچوھری ہر روز اسلام آباد کے کسی نہ کسی قحبہ خانے میں ہوتے ہیں، شیخ رشید جیسے لوگ اپنی حماقت اورکج فہمی کی وجہ سے حکومت کوچلنے نہیں دیناچاہتے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شیخ رشید جیسے لوگ اپنی حماقت اورکج فہمی کی وجہ سے حکومت کوچلنے نہیں دیناچاہتے ،اپوزیشن کی طرف سے ابھی تک ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی ، ملک چار ماہ بعد الیکشن کامتحمل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی غیر آئینی اقدام کی کبھی حمایت نہیں کرے گی، فلیگ شپ ریفرنس کا جو فیصلہ آنا ہے ہمیں پتہ ہے ، ناامیدی گنا ہ ہے لیکن ہمیں انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے ، نوازشریف ان حالات کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں اور آصف علی زرداری بھی پورے قد کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے ۔انہوں نے کہا کہ اگر جعلی اکاﺅنٹس کوپکڑا گیا تو پھر ملک کی بینکنگ انڈسٹری بیٹھ جائے گی اور تحریک انصاف پھرچلا لے ملک کوجس کی معیشت کا پہلے ہی براحال ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اپوزیشن کواخلاقی طور پر کمزور کہتے ہیں لیکن و ہ خود ہر روز اسلام آبادکے کسی نہ کسی قحبہ خانے میں ہوتے ہیں، اگر فوادچودھری کی اخلاقی حیثیت پرجائیں تو وہ تباہ ہوجائیں گے ۔