آصف زرداری کی تیاری مکمل ، کسی میں جرات ہے توان پر ہاتھ ڈالے :پلوشہ خان نے چیلنج کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ آصف زرداری کی تیاری مکمل ہے اور اگر کسی میں جرات ہے تو ان پر ہاتھ ڈالے ، وہ کوئی چھپے ہوئے نہیں ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ شیخ رشید پر اللہ کی عنایت ہے جس کی وجہ سے ان کوکوئی اشارے ہوتے ہیں اور ایسے اشارے ان کو اس سے قبل بھی ہوتے تھے ، ان کی باتوں کوسنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے ، ان کی باتیں کامیڈی شو کیلئے ٹھیک ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی تیاری مکمل ہے اور اگر کسی میں جرات ہے تو ان پر ہاتھ ڈالے ، وہ کوئی چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو ایک پارٹی کے نظام کی طرف دھکیلا جارہاہے تو یہ اتنا آسان نہیں ہوگا ، فیڈرل کاسترو اور ماﺅزے تنگ جیسے لوگ ایسے کام کرتے رہے ہیں لیکن یہاں کوئی کاسترو اورلینن نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے اس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کرلیاہے ۔