ہمیں افواج پاکستان پرفخر،دہشتگردی اور ملکی دفاع کیلئےپوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے:گورنر پنجاب

ہمیں افواج پاکستان پرفخر،دہشتگردی اور ملکی دفاع کیلئےپوری قوم پاک فوج ...
ہمیں افواج پاکستان پرفخر،دہشتگردی اور ملکی دفاع کیلئےپوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے:گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہمیں افوا ج پاکستان پر فخر ہے ۔ دہشت گردی اور ملکی دفاع کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے،ہم ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے،نر یندر مودی انسانیت کا قاتل  ہے،نریندر مودی کی انتہاء پسندی کے خلاف آج پورا بھارت کشمیر بن چکا ہے،اقلیتوں کیساتھ ناانصافی بھارت سمیت کسی بھی ملک کی تباہی کے سواکچھ نہیں ہوتی ،پاکستان میں اقلیتوں کو انکے مکمل حقوق حاصل ہیں،وائس چانسلرز سمیت یونیورسٹیوں میں تمام تقرریاں سوفیصد میرٹ کے مطابق ہو رہی ہیں،تمام اداروں اور بیوروکریسی کو بھی سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے۔

یونیورسٹی آف ایگر ی کلچر فیصل آباد کے24 کانوووکیشن ،فصل آباد چیمبرز آ ف کامرس اینڈ انڈسڑی کے زیر اہتمام بزنس کیمونٹی سے خطاب ،یوتھ پارلیمنٹ سوشل میڈیا کنونشن اور چوہدری ارشد ڈوگر کی جانب سے دیئے جانیوالے ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے جبکہ سر کٹ ہائوس میں کمشنر، ڈی سی اورڈی پی اوسمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے بھی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ایم این ایز ملک نواب شیر وسیر ،شیخ خرم ،فیض اللہ کامکوں ،اجمل چیمہ ،اراکین پنجاب اسمبلی تحر یک انصاف کے مر کزی قائدین چوہدری اشفاق اور حاجی محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ کانووکیشن میںصوبائی وزراء حسنین بہادر ریشک سمیت اراکین قومی صوبائی اسمبلی بھی شر یک ہوئے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی کانووکیشن سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جس ملک میں اقلیتیں غیر محفوظ اور انتہا پسندی ہو ان ملکوں میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہاں ترقی ہو سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی مثال ہمارے سامنے ہے وہاں نر یندر مودی کی انتہا پسندی کی وجہ سے انکے اپنے عوام سڑکوں پر آچکے ہیں اور نر یندر مودی سے اقتدار چھوڑ نے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کیساتھ جو ظلم کیے ہیں وہ بھی پوری دنیا کے سامنے ہیں مگر الحمداللہ پاکستان قائدا عظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اقلیتوں کو انکے حقوق دے رہا ہے اور کر تار پور بھی پاکستان کا سکھوں کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ ہم یونیورسٹیوں میں شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں اور تمام یو نیورسٹیز کو سولر پر منتقل اور وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گر ین پاکستان کی مہم پر عملددرآمد کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،یونیورسٹیز میں صاف پانی کی فراہمی بھی ہماری تر جیحات میں شامل ہے جسکے لیے یونیورسٹیوں کو مکمل سپورٹ دی جائیں گی۔

فصل آباد چیمبرز آ ف کامرس اینڈ انڈسڑی کے زیر اہتمام بزنس کیمونٹی سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بزنس کیمونٹی کے مسائل کے حل کیلئے تحر یک انصاف کی حکومت نے جو تاریخی اقدامات کیے ہیں اسکی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر بھی مضبوط ہورہا ہے اور آج آئی ایم ایف سمیت تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسوں کی تعریف کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے کام کر نا ہے اور پاکستان کے معاشی طور پر مضبوط ہونے سے ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری سمیت مسائل سے بھی نجات ملے گی۔

اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوامی فلاحی وبہبود کیلئے کام کر رہی ہے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کامیاب جوان پروگرام اورصحت کارڈ جیسے منصوبوں کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ ریلیف مل رہا ہے اور پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے نہ صرف اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے بلکہ عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کر نے میں بھی مدد ملے گی۔بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ یوتھ تحر یک انصاف کی سب سے بڑی طاقت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آج اگر عمران خان وزیر اعظم مَیں گور نر یا ہمارے دیگر لوگ مختلف عہدوں پر اورتحر یک انصاف اقتدار میں ہے اس میں نوجوانوں کا اہم تر ین کردار ہے اور وزیر اعظم عمران خان سمیت پوری حکومت نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی اور انکو زیادہ سے زیادہ کاروبار کے مواقعے فراہم کر نے کیلئے کام کر رہی ہے اور کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی یوتھ کو مضبوط کر نا ضروری ہے او ر تحر یک انصاف بھی اسی ویژن کے مطابق کام کر رہی ہے۔

ضلعی افسران سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف اور سہولتوں کی فراہمی میں بیوروکریسی کا اہم رول ہوتا ہے تحر یک انصاف کی حکومت بیوروکریسی کے معاملات میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کرر ہی ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بیوروکر یسی کی بھی ذمہ داری کہ وہ صحت ،تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں اور عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے۔بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تحر یک انصاف کے ایم این اے عاصم نذیر کی والدہ کے انتقال پر انکے گھر جاکر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔