سیاحوں کی جنت ۔۔۔ وادی سون سکیسر

سیاحوں کی جنت ۔۔۔ وادی سون سکیسر
سیاحوں کی جنت ۔۔۔ وادی سون سکیسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مشہور عرب کہاوت ہے (سفر وسیلہ ظفر) یعنی سفر کامیابی کا ذریعہ ہے۔ویسے بھی جب آپ کے ہم پیالہ اور ہم نوالہ شریکِ سفر ہوں تو سفر اور بھی یادگار بن جاتا ہے۔۔ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے وادی ُسون کے دو روزہ تفریحی ٹور کا انعقاد کیا ۔مقصد پاکستان میں سیاحت کا فروغ تھا۔اگر اس موقع پر ٹی ڈی سی پی کے جی ایم آپریشنز عاصم رضا صاحب کی سیاحت کے فروغ کے لئے کاوشوں کو نہ سراہا جائے تو زیادتی ہوگی۔عاصم رضا کے نزدیک شعبہ سیاحت ان کے لئے محض ذریعہ معاش نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔علاوہ ازیں ڈسکور پاکستان کے نام سے شروع ہونے والے ٹی وی کے بھی سیاحت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات لائقِ تحسین بھی ہیں اور قابلِ تقلید بھی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر میں دکھا رہے ہیں۔پاکستان کا سافٹ امیج اقوامِ عالم کے سامنے پیش کرنا ان کا ِمشن اور اوڑھنا بچھونا بن ُچکا ہے۔اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے وادی سون کے تفریحی دورے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ٹی وہ اینکرز ، سول ججز اور بیورو کریٹس اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شاید آپ میں سے کچھ لوگ وادی سون کے نام سے واقف نا ہوں لیکن یقین کریں اگر وادی سون کو سیاحوں کی جنت کہا جائے تو کم نہ ہوگا۔میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں اگر آپ نے سون وادی کا ایک دفعہ نظارہ کر لیا تو آپ مری ، ایوبیہ اور نتھیا گلی کو بھول جائیں گے۔خوشاب کے دامن میں موجود ُسون وادی قدرتی حسن کا عظیم شاہکار ہے۔پہاڑوں کے دامن میں موجود بل کھاتے چشمے ، کنہٹی باغ ، کھبیکی لیک ، دیپ شریف، اوچھالی جھیل سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔

یہ سون وادی کے ُحسن کا جادو ہی تھا جو ہمیں ایک دفعہ پھر اپنی طرف کھینچ لایا۔مگر یقین کریں دو دفعہ جانے کے باوجود بھی تشنگی ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔شاید اس کی ایک بڑی وجہ پی ایف سی اور ٹی ڈی سی پی کے تحت وہاں پر کئے جانے والے بہترین انتظامات بھی ہیں۔دسمبر کے مہینے میں جھیل کنارے خیمہ بستی ، باربی کیو نائٹ کا انعقاد کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔مگر یہ سب پی ایف سی کے چئیرمین ملک سلمان بھائی اور ٹی ڈی سی پی کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چئیرمین پی ایف سی ملک سلمان بذاتِ خود اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارہ ہیں۔پاکستان کو ایک عالمی جریدے  کی جانب سے 2020 کا سب سے بہترین سیاحتی مقام قرار دیا جاچکا ہے،  یقین کریں اگر اس طرح کے دو چار دیوانے اور ہمیں میسر آگئے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں سیاحوں کی جنت کے حوالے سے جانا اور پہچانا جائے گا۔

مزید :

بلاگ -