آمریت کا راستہ صرف فیصلوں سے نہیں رکے گا،ہم سب  کو اپنے رویوں  میں تبدیلی لانا ہوگی:خواجہ آصف

آمریت کا راستہ صرف فیصلوں سے نہیں رکے گا،ہم سب  کو اپنے رویوں  میں تبدیلی ...
آمریت کا راستہ صرف فیصلوں سے نہیں رکے گا،ہم سب  کو اپنے رویوں  میں تبدیلی لانا ہوگی:خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنمااور سابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آنے والے  فیصلے کی اہمیت علامتی ہے لیکن  آنے والے سالوں میں اس کی اہمیت ہوگی۔

نجی ٹی وی  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےخواجہ محمدآصف نے کہاکہ ملک میں آئین و قانون  کی تخریب کاری ہوتی رہے گی، یہ فیصلہ  ملک میں آئین کی سربلند ی اور قانون کی بالادستی کا پیغام ہے لیکن   آمریت کا راستہ صرف فیصلوں سے نہیں رکے گا اس کیلئے ہم سب  کو اپنے رویے  میں تبدیلی لانا ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف آنے والے  فیصلے کی اہمیت علامتی ہے لیکن  آنے والے سالوں میں اس کی اہمیت ہوگی۔