تاریخ میں پہلی بار آئین پامال کرنے پر سزا سنائی گئی،دور رَس  نتائج مرتب ہوں گے:رضا ربانی

تاریخ میں پہلی بار آئین پامال کرنے پر سزا سنائی گئی،دور رَس  نتائج مرتب ہوں ...
تاریخ میں پہلی بار آئین پامال کرنے پر سزا سنائی گئی،دور رَس  نتائج مرتب ہوں گے:رضا ربانی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی آمر کو آئین کو پامال کرنے پر سزا سنائی گئی ہے جس کے قانونی اور سیاسی دور رس  نتائج برآمد ہوں گے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےمزید کہا کہ فریال تالپور کی ضمانت منظور ہونا بھی نیک شگون ہے،جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کو دیکھیں گے ،قانونی اور سیاسی دونوں پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی آمر کو آئین کو پامال کرنے پر سزا سنائی گئی ہے جس کے قانونی اور سیاسی دور رس  نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی