وفاق کا پتہ نہیں سندھ حکومت مدت پوری کریگی: آغا سراج درانی

وفاق کا پتہ نہیں سندھ حکومت مدت پوری کریگی: آغا سراج درانی
وفاق کا پتہ نہیں سندھ حکومت مدت پوری کریگی: آغا سراج درانی

  



کراچی(صباح نیوز)آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی حالات ہر گھنٹے تبدیل ہوتے ہیں، وفاق کا نہیں پتا لیکن سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت مدت پوری کریگی۔

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تبدیلی تو ڈیڑھ سال پہلے آ گئی تھی۔ ضمانت کے بعد اچھا محسوس ہو رہا ہے، آزادی بالآخر آزادی ہوتی ہے، ہماری ضمانتیں ہونا اللہ کی مہربانی ہے،ہائی کورٹ کا فیصلہ پڑھیں تا کہ پتا چلے میرے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی۔آغا سراج نے سٹوڈنٹس یونین کے حوالے سے کہا کہ یونین ذوالفقار بھٹو نے بنائی اسی سے پیپلز پارٹی کا جنم ہوا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سٹوڈنٹس یونین کی بحالی کی بات کی ہے، طلبہ یونین سے نکل کر ہی بچے سیاست اور اقتدار میں آتے ہیں، طلبہ یونین لیڈر شپ ضروری ہے، پارٹی کو مضبوط طلبہ ہی بناتے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی