مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی، راجوری میں 3نوجوان شہید 

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی، راجوری میں 3نوجوان شہید 

  



سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری میں تین کشمیری نوجوان شہیدکردیئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں سندربنی کے علاقے للیالی میں ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں وارثین شہدائے کشمیر کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹرز اور بینرز میں وکلاء، سرکاری ملازمین، ٹرانسپورٹرز، تاجروں، طلباء، ائمہ مساجد اورنوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہر قیمت پر جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں۔ کشمیر کونسل فار جسٹس کے چیئرمین اورمقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری جی این شاہین نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت ایک حقیقت ہے جس کو جارحیت اور طاقت کے استعمال سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ 

کشمیری شہید

مزید : علاقائی