جنوب مغربی چین میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ، 14افراد ہلاک 

    جنوب مغربی چین میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ، 14افراد ہلاک 

  



گوئی یانگ (اے پی پی)جنوب مغربی چین کے صوبہ گزہاؤ میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے میں سے 14 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ گزہاؤ کے ضلع ان لانگ میں ایک کوئلے کی کان میں ہوا جس میں 23 کان کن کام کر رہے تھے جس میں سے 7 کان کنوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں اور تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : علاقائی